وزیراعظم کو رونے اور ہنسنے کے فن میں مہارت حاصل:آنندشرما
نئی دہلی، 22؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جوابی حملہ کیا ہے۔وزیر اعظم منگل کو پارٹی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں نوٹ بند ی پر بولتے ہوئے تین بار جذباتی ہو گئے، اسی پر راہل نے کہا کہ جب ہم لوک سبھا میں بولیں گے تو وزیراعظم مودی اور جذباتی ہوں گے۔راہل نے کہاکہ پی ایم مودی ٹی وی پر بول سکتے ہیں، پاپ کنسرٹ میں بول سکتے ہیں، لیکن پارلیمنٹ میں نہیں، مودی جی نے غریبوں کی بات کی لیکن ایوان میں نہیں کی۔ڈبیٹ کرنے دیجئے، سب صاف ہو جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں الزام لگایا ہے کہ نوٹ بند ی کو لے کراپوزیشن افواہیں پھیلا رہا ہے۔وہیں کانگریسی لیڈر آنند شرما نے بھی مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کو رونے اور ہنسنے کے فن میں مہارت حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ جب چاہیں رو دیجئے اور پھر ہنس دیجئے،وزیر اعظم کی جذباتیت نفاق ہے، وزیر اعظم نہیں ملک رو رہا ہے۔وزیر اعظم نے ٹوئٹ کرکے نوٹ بند ی پر عوام سے نریندر مودی ایپ پر تجاویز مانگی ہے، اس پر بھی آنند شرما نے ان پر جوابی حملہ کیا اور کہا کیا وزیراعظم مودی نے غیر اعلانیہ ایمرجنسی سروس سے پہلے ملک سے پوچھا تھا، وزیراعظم کو اس پر صفائی دینی چاہیے ۔